قرآن 43:86 — زیبائش (الزخرف)
ان میں سے کوئی بھی جنہیں یہ اس کے ساتھ معبود بناتے ہیں شفاعت کی کوئی طاقت نہیں رکھتے، تاوَقتیکہ ان کی شفاعت سچ کے مطابق ہو، اور یہ پوری طرح جانتے ہوں۔
[43:85] سب سے زیادہ بلند تر وہی تو ہے جو آسمانوں اور زمین کی ساری بادشاہت کا مالک ہے، اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اس کے پاس ہے( دنیا کے اختتام کی) گھڑی کا علم ، اور اسی کی طرف تم واپس لوٹائے جاؤ گے۔
[43:87] اگر تم ان سے پوچھتے کہ انہیں کس نے تخلیق کیا، تو وہ کہتے، "خدا نے"۔ پھر کیوں وہ منحرف ہوگئے؟