قرآن 45:22 — گھٹنے ٹیکتے(الجاثیة)
خدا نے آسمانوں اور زمین کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا، تاکہ ہر روح کو ادا کردیا جائے جو کچھ انہوں نے کمایا ہے، بغیر کسی ناانصافی کے ۔*
[45:21] کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جیسا کہ اُن کے ساتھ کرتے ہیں جو ایمان لائیں اور نیک ز ندگی گزاریں؟ کیا ان کی زندگی اور ان کی موت ایک جیسی ہو سکتی ہے؟ *بے شک ان کا قیاص غلط ہے ۔
[45:23] کیاتم نے اُسے دیکھا ہے، جس کی انا ہی اُس کا خدا ہے؟ نتیجتاً، خدا اسے بھٹکا دیتا ہے، اس کےعلم کے باوجود، اس کی سماعت اور اس کے ذہن پر مُہر لگا دیتا ہے، اور اس کی آنکھوں پر پڑدا ڈال دیتا ہے۔ پھر کون اس کی رہنمائی کر سکتا ہے، خدا کی طرف سے ایسے فیصلے کے بعد؟ کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟