قرآن 46:8 — ٹیلے (الاحقاف)
جب وہ کہتے ہیں کہ، "اس نے گھڑ لیا ہے" تو کہہ دو کہ " اگر میں نے اسےگھڑ لیا ہے، تو پھر تم خدا سے میری حفاظت نہیں کر سکتے ۔ وہ ہر اس چیز سے پوری طرح آگاہ ہے جس کی تم تدبیر کرتے ہو ۔وہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ کے طور پر کافی ہے ۔وہ معاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔
[46:7] جب ہماری آیات انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، بالکل واضح، وہ جنہوں نے کفر کیا انہوں نے سچ کے بارے میں کہا، "یہ واضح طور پر جادو ہے!"
[46:9] کہہ دو کہ، " میں دوسرے رسولوں سے مختلف نہیں ہوں ۔ مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ میرے یا تمہارےساتھ کیا ہو گا۔ میں صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جس کو میرے اوپر نازل کیا جاتا ہے ۔ میں ایک صریح خبردار کرنے والے سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوں" ۔