Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 48:10 — الفتح(فتح)

یقیناً ، جو تم سے بیعت کا وعدہ کرتے ہیں، خدا سے بیعت کر رہے ہیں۔ خدا ان کی بیعت کی منظوری دیتا ہے۔ وہ اپنا ہاتھ رکھتا ہے ان کے ہاتھوں کے اوپر۔ وہ جو ایسے بیعت کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ اس خلاف ورزی کے ارتکاب سے اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ رہے وہ جو اپنی بیعت کو پورا کریں گے، خدا ان کو ایک عظیم اجرعطا کرے گا۔

[48:9] تا کہ تم لوگ خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی تعظیم کرو، اور اس کی تعمیل کرو، اور اس کی تسبیح کر ود ن اور رات۔

[48:11] بیٹھے رہنے والے اعراب جو پیچھے رہیں گے کہیں گے، "ہم اپنے مال اور اپنے خاندان میں مصروف تھے، تو ہمارے لیئے مغفرت مانگو!" یہ اپنے زبانوں سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ، " تمہیں خدا سے کون بچا سکتا ہے، اگر وہ چاہتا کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچے، یا اگر وہ تمہارے لیئے کوئی نعمت چاہے؟"خدا پوری طرح باخبر ہےاس سے جو کچھ تم کرتے ہو۔