Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 48:11 — الفتح(فتح)

بیٹھے رہنے والے اعراب جو پیچھے رہیں گے کہیں گے، "ہم اپنے مال اور اپنے خاندان میں مصروف تھے، تو ہمارے لیئے مغفرت مانگو!" یہ اپنے زبانوں سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ، " تمہیں خدا سے کون بچا سکتا ہے، اگر وہ چاہتا کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچے، یا اگر وہ تمہارے لیئے کوئی نعمت چاہے؟"خدا پوری طرح باخبر ہےاس سے جو کچھ تم کرتے ہو۔

[48:10] یقیناً ، جو تم سے بیعت کا وعدہ کرتے ہیں، خدا سے بیعت کر رہے ہیں۔ خدا ان کی بیعت کی منظوری دیتا ہے۔ وہ اپنا ہاتھ رکھتا ہے ان کے ہاتھوں کے اوپر۔ وہ جو ایسے بیعت کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ اس خلاف ورزی کے ارتکاب سے اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ رہے وہ جو اپنی بیعت کو پورا کریں گے، خدا ان کو ایک عظیم اجرعطا کرے گا۔

[48:12] م نے خفیہ طور پر یہ یقین کر لیا تھاکہ پیغمبر اور مومن شکست یاب ہو جائیں گےاور کبھی اپنےخاندان والوں کے پاس نہ آئیں گے، اور یہ مظبوطی کے ساتھ تمہارے دلوں میں قائم ہو چکاتھا۔ تم نے برے خیالات کو پناہ دی اور اس طرح برے لوگوں میں تبدیل ہوگئے۔