Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 48: الفتح(فتح)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[48:1] ہم نے (اے پیغمبر) تمہیں ایک بڑی فتح سے نوازا ہے۔*

[48:2] جس کی بدولت خدا تمہارے معاضی کے گناہوں کومعاف کرتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کے گناہ بھی، اور تم پر اپنی رحمتیں کامل کرتا ہے، اور تمہاری رہنمائی کرتا ہے سیدھے راستے کی طرف۔

[48:3] مزید برآں، خدا ایک غیر متزلزل حمایت کے ساتھ تمہاری حمایت کرے گا۔

[48:4] وہی تو ہے جو مومنوں کے ددلوں میں اطمینان ڈالتا ہے ان کے ایمان کو اور زیادہ بڑھانے کے لیئے ، ان کے ایمان کے علاوہ ۔ خدا ہی کی ملکیت ہیں آسمانوں اور زمین کی تمام فوجیں۔ خدا قادرمطلق ہے،سب سے زیادہ حکمت والا ۔

[48:5] وہ یقینا مومن مردوں اور مومن عورتوں کو باغات میں داخل فرما دے گا بہتی نہروں کے ساتھ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔وہ ان کے گناہوں کو بخش ددے گا ۔ یہی، خدا کی نظر میں، ایک عظیم کامیابی ہے ۔

[48:6] اور وہ بدلہ دے گا منافق مردوں اور عورتوں کو اور شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں کو، کیونکہ انہوں نے خدا کے خلاف برے خیالات کو پناہ دی۔ ان کی برائی انہی کے خلاف الٹا اثر کرےگی۔ خدا ان سے ناراض ہے، ان کی مذمت کرتا ہے اور اس نےان کے لئے جہنم تیار کر رکھا ہے ۔ کیا ہی بدنصیب قسمت!

[48:7] آسمانوں اور زمین کی تمام قوتیں خدا ہی کے پاس ہیں ۔ خدا قادر مطلق ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[48:8] ہم نے تمہیں ایک گواہ، ایک خوشخبری سنانے والا اور ایک خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔

[48:9] تا کہ تم لوگ خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی تعظیم کرو، اور اس کی تعمیل کرو، اور اس کی تسبیح کر ود ن اور رات۔

تم خدا کے پیغمبر کی حمایت کرنا

[48:10] یقیناً ، جو تم سے بیعت کا وعدہ کرتے ہیں، خدا سے بیعت کر رہے ہیں۔ خدا ان کی بیعت کی منظوری دیتا ہے۔ وہ اپنا ہاتھ رکھتا ہے ان کے ہاتھوں کے اوپر۔ وہ جو ایسے بیعت کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ اس خلاف ورزی کے ارتکاب سے اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ رہے وہ جو اپنی بیعت کو پورا کریں گے، خدا ان کو ایک عظیم اجرعطا کرے گا۔

[48:11] بیٹھے رہنے والے اعراب جو پیچھے رہیں گے کہیں گے، "ہم اپنے مال اور اپنے خاندان میں مصروف تھے، تو ہمارے لیئے مغفرت مانگو!" یہ اپنے زبانوں سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ، " تمہیں خدا سے کون بچا سکتا ہے، اگر وہ چاہتا کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچے، یا اگر وہ تمہارے لیئے کوئی نعمت چاہے؟"خدا پوری طرح باخبر ہےاس سے جو کچھ تم کرتے ہو۔

[48:12] م نے خفیہ طور پر یہ یقین کر لیا تھاکہ پیغمبر اور مومن شکست یاب ہو جائیں گےاور کبھی اپنےخاندان والوں کے پاس نہ آئیں گے، اور یہ مظبوطی کے ساتھ تمہارے دلوں میں قائم ہو چکاتھا۔ تم نے برے خیالات کو پناہ دی اور اس طرح برے لوگوں میں تبدیل ہوگئے۔

[48:13] جو کوئی بھی خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لانے سے انکار کر تا ہے، ہم نے کافروں کے لئے جہنم کی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

[48:14] آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کے پاس ہے ۔ وہ جسے چاہتا ہےمعاف کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے سزا دے دیتا ہے ۔ خدامعاف کرنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

[48:15] وہ بیٹھے رہنے والے جو پیچھے رہ جائیں کہیں گے، جب توقع ہو گی کہ تم مالِ غنیمت جمع کرو، " ہمیں اپنی پیروی کرنے دو کہ ہم بھی اس میں شریک ہوں!"وہ اس طرح خدا کے الفاظ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ کہہ دو کہ ، " تم ہماری پیروی نہیں کرو گے۔ یہ خدا کا فیصلہ ہے۔" وہ پھر کہیں گے، " تم ضرور ہم سے حسد کرتے ہو(پیچھے رہ جانے کے باعث)۔" درحقیقت، وہ کبھی کبھار ہی کچھ سمجھ سکے۔

پچھلی نسلوں کے لیئے امتحان

[48:16] بیٹھے رہ جانے والے اعراب سے کہو جو پیچھے ٹھہر جائیں، " تمہیں مدعو کیا جائے گا طاقتور لوگوں کا سامنا کرنے کے لیئے، اور ان سے لڑنے کے لیئے، بجز اس کے کہ یہ فرمانبردار ہوں۔ اگر تم اطاعت کرو گے، تو خدا تمہیں سخاوت بھرےاجر کا انعام دے گا۔ لیکن اگر تم نے پھر سے روگردانی کی، جیسا کہ تم نے ماضی میں کی تھی، تو وہ تمہیں ایک دردناک عذاب کا بدلہ دے گا۔

[48:17] نابینا پر کوئی ملامت نہ ہو، ملامت نہ ہو معزور پر، اور بیمار پر ملامت نہ ہو۔ وہ جو خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کریں، وہ انہیں باغات میں داخل کردے گا جن میں نہریں بہتی ہیں۔ رہے وہ جنہوں نےمنہ پھیر لیا، وہ انہیں ایک دردناک عذاب کا بدلہ دے گا۔

[48:18] خدا ان مومنوں سے خوش ہے جنہوں نےتمہارے ساتھ بیعت کا وعدہ کیا تھا درخت کے نیچے ۔ وہ جانتا تھا وہ جو ان کے دلوں میں تھا اور اس کے نتیجے میں، اس نے انہیں قناعت کی برکت دی اور انہیں ایک فوری فتح سے نوازا ۔

[48:19] اس کے علاوہ انہوں نے کئی غنیمتیں حاصل کیں ۔ خدا قادرمطلق، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔

[48:20] خدا نے کئی غنیمتوں کا تم سے وعدہ کیا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے۔ اس نے اس طرح کچھ فوائد تمہارے لیئے اس زندگی میں آگے بڑھائے ہیں ، اور اس نے تمہارے خلاف لوگوں کے جارحیت کے ہاتھوں کو روک دیا ہے، اور اسے مومنو ں کے لیئے ایک نشانی بنا دیا ہے۔ وہ اس طرح سیدھی راہ پر تمہاری رہنمائی کرتا ہے ۔

[48:21] رہا وہ گروہ جسے تم ممکنہ طور پر شکست نہیں دے سکتے تھے، خدا نےان سے بھی نمٹ لیا۔ خدا تمام طاقت رکھنے والا ہے ۔

مومنوں کے لئے فتح کی ضمانت

[48:22] اگر کافر کبھی بھی تم سے لڑیں، تووہ واپس مڑ جائیں گے اور بھاگ جائیں گے ۔ اُن کا کوئی پروردگار اور مالک نہیں ہے ؛ ان کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

[48:23] اس طرح خدا کا نظام ہے سراسرتاریخ میں اورتم یہ جان لو گے کہ خدا کا نظام ناقابلِ تبدیل ہے ۔

[48:24] وہی جو ان کے ہاتھ آپ کے خلاف جارحیت چاہتی تھیں اور انہوں نے آپ کو ان پر فتح عطا تھا کے بعد مکہ کی وادی میں ان کے خلاف جارحیت کے ہاتھوں روکا جاتا ہے ۔ خدا كافروں آپ کا ہر عمل کا ہے ۔ایک وہی تو ہے جس نےتمہارے خلاف جارحیت کے ہاتھوں کو روک دیا، اور تمہارے جارحیت کے ہاتھوں کو روک دیا جو ان کے خلاف تھے مکہ کی وادی میں، اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر فتح دی۔ خدا دیکھنے والا ہے اس کو جو کچھ تم کرتے ہو۔

[48:25] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مقدس مسجد سےروک دیا اور یہاں تک کہ تمہاری قربانیوں کو بھی منزل پر پہنچنے سے روک دیا ۔ وہاں مومن مرد اور عورتیں تھیں(دشمن کے لشکرکے اندر ) جنہیں تم نہیں جانتے تھے، اورتم انہیں تکلیف پہنچانے والےتھے، انجانے میں ۔ خدا اس طرح جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے ۔ اگر وہ اڑے ر ہے، تو وہ ایک دردناک عذاب کا بدلہ دے گا ان میں سے اُن کوجنہوں نے کفر کیا ۔

[48:26] جبکہ وہ جنہوں نے کفر کیا مشتعل تھے، اور ان کے دل جہالت کےزمانے کے تکبر سے بھرے پڑے تھے، خدا نے اپنے پیغمبر اورایمان والوں کو پُرامن قناعت کی برکت دی، اور انہیں راسبازی کے کلام کو برقرار رکھنے کی طرف ہدایت دی. وہ اچھی طرح اس کےمستحق تھے۔خدا ہر چیز سےپوری طرح باخبر ہے۔

[48:27] خدا نے اپنے پیغمبر کے سچے خواب کو پورا کردیا ہے: "تم مقدس مسجد میں داخل ہو گے، اگر خدا کو منظور ہو، بالکل محفوظ حالت میں، اور تم اپنے بال کاٹو گے یا انہیں چھوٹا کرو گے وہاں (تم حج کے مناسک کو پورا کرتے) ۔ تمہیں کوئی خوف نہیں ہوگا ۔ چونکہ وہ جانتا تھا وہ جسے تم نہ جانتے تھے، اس نے اسکے ساتھ ایک فوری فتح ملا کر دے دی ہے۔"

عظیم پیشین گوئی *

[48:28] وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کوہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے، اسے تمام مذہبوں پر غالب بنانے کے لئے۔ خدا ہی گواہ کافی ہے.

ایمان والوں کی خوبیاں

[48:29] محمد - خدا کا پیغمبر - اور وہ جو اس کے ساتھ ہیں کافروں کے خلاف سخت اور درشت رو ، لیکن ایک دوسرے کے درمیان نرم اور رحم دل ہیں ۔تم انہیں ركوع اور سجدہ کرتے دیکھتے ہو، جیسا کہ وہ خدا کی نعمتوں اور رضا کو طلب کرتے ہیں ۔ ان کے نشانات ان کے چہروں پر ہیں ، سجدہ کی وجہ سے۔ بلکل یہی مثال تورات میں ہے ۔ ان کی مثال انجیل میں اُن پودوں کی طرح ہے جو بڑھ کرطویل اور مضبوط تر بن جاتے ہیں اور کسانوں کو خوش کرتے ہیں ۔ اس طرح وہ کافر وں کو مشتعل کرتا ہے۔ان میں سے وہ جو ایمان لائے اور نیک زندگی گزاری، خدا ان سے مغفرت اور ایک بہت بڑے بدلہ کا وعدہ کرتا ہے ۔