Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 48:28 — الفتح(فتح)

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کوہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے، اسے تمام مذہبوں پر غالب بنانے کے لئے۔ خدا ہی گواہ کافی ہے.

[48:27] خدا نے اپنے پیغمبر کے سچے خواب کو پورا کردیا ہے: "تم مقدس مسجد میں داخل ہو گے، اگر خدا کو منظور ہو، بالکل محفوظ حالت میں، اور تم اپنے بال کاٹو گے یا انہیں چھوٹا کرو گے وہاں (تم حج کے مناسک کو پورا کرتے) ۔ تمہیں کوئی خوف نہیں ہوگا ۔ چونکہ وہ جانتا تھا وہ جسے تم نہ جانتے تھے، اس نے اسکے ساتھ ایک فوری فتح ملا کر دے دی ہے۔"

[48:29] محمد - خدا کا پیغمبر - اور وہ جو اس کے ساتھ ہیں کافروں کے خلاف سخت اور درشت رو ، لیکن ایک دوسرے کے درمیان نرم اور رحم دل ہیں ۔تم انہیں ركوع اور سجدہ کرتے دیکھتے ہو، جیسا کہ وہ خدا کی نعمتوں اور رضا کو طلب کرتے ہیں ۔ ان کے نشانات ان کے چہروں پر ہیں ، سجدہ کی وجہ سے۔ بلکل یہی مثال تورات میں ہے ۔ ان کی مثال انجیل میں اُن پودوں کی طرح ہے جو بڑھ کرطویل اور مضبوط تر بن جاتے ہیں اور کسانوں کو خوش کرتے ہیں ۔ اس طرح وہ کافر وں کو مشتعل کرتا ہے۔ان میں سے وہ جو ایمان لائے اور نیک زندگی گزاری، خدا ان سے مغفرت اور ایک بہت بڑے بدلہ کا وعدہ کرتا ہے ۔