قرآن 48:15 — الفتح(فتح)
وہ بیٹھے رہنے والے جو پیچھے رہ جائیں کہیں گے، جب توقع ہو گی کہ تم مالِ غنیمت جمع کرو، " ہمیں اپنی پیروی کرنے دو کہ ہم بھی اس میں شریک ہوں!"وہ اس طرح خدا کے الفاظ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ کہہ دو کہ ، " تم ہماری پیروی نہیں کرو گے۔ یہ خدا کا فیصلہ ہے۔" وہ پھر کہیں گے، " تم ضرور ہم سے حسد کرتے ہو(پیچھے رہ جانے کے باعث)۔" درحقیقت، وہ کبھی کبھار ہی کچھ سمجھ سکے۔
[48:14] آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کے پاس ہے ۔ وہ جسے چاہتا ہےمعاف کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے سزا دے دیتا ہے ۔ خدامعاف کرنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔
[48:16] بیٹھے رہ جانے والے اعراب سے کہو جو پیچھے ٹھہر جائیں، " تمہیں مدعو کیا جائے گا طاقتور لوگوں کا سامنا کرنے کے لیئے، اور ان سے لڑنے کے لیئے، بجز اس کے کہ یہ فرمانبردار ہوں۔ اگر تم اطاعت کرو گے، تو خدا تمہیں سخاوت بھرےاجر کا انعام دے گا۔ لیکن اگر تم نے پھر سے روگردانی کی، جیسا کہ تم نے ماضی میں کی تھی، تو وہ تمہیں ایک دردناک عذاب کا بدلہ دے گا۔