Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 48:14 — الفتح(فتح)

آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کے پاس ہے ۔ وہ جسے چاہتا ہےمعاف کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے سزا دے دیتا ہے ۔ خدامعاف کرنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

[48:13] جو کوئی بھی خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لانے سے انکار کر تا ہے، ہم نے کافروں کے لئے جہنم کی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

[48:15] وہ بیٹھے رہنے والے جو پیچھے رہ جائیں کہیں گے، جب توقع ہو گی کہ تم مالِ غنیمت جمع کرو، " ہمیں اپنی پیروی کرنے دو کہ ہم بھی اس میں شریک ہوں!"وہ اس طرح خدا کے الفاظ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ کہہ دو کہ ، " تم ہماری پیروی نہیں کرو گے۔ یہ خدا کا فیصلہ ہے۔" وہ پھر کہیں گے، " تم ضرور ہم سے حسد کرتے ہو(پیچھے رہ جانے کے باعث)۔" درحقیقت، وہ کبھی کبھار ہی کچھ سمجھ سکے۔