قرآن 48:6 — الفتح(فتح)
اور وہ بدلہ دے گا منافق مردوں اور عورتوں کو اور شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں کو، کیونکہ انہوں نے خدا کے خلاف برے خیالات کو پناہ دی۔ ان کی برائی انہی کے خلاف الٹا اثر کرےگی۔ خدا ان سے ناراض ہے، ان کی مذمت کرتا ہے اور اس نےان کے لئے جہنم تیار کر رکھا ہے ۔ کیا ہی بدنصیب قسمت!
[48:5] وہ یقینا مومن مردوں اور مومن عورتوں کو باغات میں داخل فرما دے گا بہتی نہروں کے ساتھ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔وہ ان کے گناہوں کو بخش ددے گا ۔ یہی، خدا کی نظر میں، ایک عظیم کامیابی ہے ۔
[48:7] آسمانوں اور زمین کی تمام قوتیں خدا ہی کے پاس ہیں ۔ خدا قادر مطلق ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔