قرآن 48:26 — الفتح(فتح)
جبکہ وہ جنہوں نے کفر کیا مشتعل تھے، اور ان کے دل جہالت کےزمانے کے تکبر سے بھرے پڑے تھے، خدا نے اپنے پیغمبر اورایمان والوں کو پُرامن قناعت کی برکت دی، اور انہیں راسبازی کے کلام کو برقرار رکھنے کی طرف ہدایت دی. وہ اچھی طرح اس کےمستحق تھے۔خدا ہر چیز سےپوری طرح باخبر ہے۔
[48:25] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مقدس مسجد سےروک دیا اور یہاں تک کہ تمہاری قربانیوں کو بھی منزل پر پہنچنے سے روک دیا ۔ وہاں مومن مرد اور عورتیں تھیں(دشمن کے لشکرکے اندر ) جنہیں تم نہیں جانتے تھے، اورتم انہیں تکلیف پہنچانے والےتھے، انجانے میں ۔ خدا اس طرح جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے ۔ اگر وہ اڑے ر ہے، تو وہ ایک دردناک عذاب کا بدلہ دے گا ان میں سے اُن کوجنہوں نے کفر کیا ۔
[48:27] خدا نے اپنے پیغمبر کے سچے خواب کو پورا کردیا ہے: "تم مقدس مسجد میں داخل ہو گے، اگر خدا کو منظور ہو، بالکل محفوظ حالت میں، اور تم اپنے بال کاٹو گے یا انہیں چھوٹا کرو گے وہاں (تم حج کے مناسک کو پورا کرتے) ۔ تمہیں کوئی خوف نہیں ہوگا ۔ چونکہ وہ جانتا تھا وہ جسے تم نہ جانتے تھے، اس نے اسکے ساتھ ایک فوری فتح ملا کر دے دی ہے۔"