قرآن 49:10 — دیواریں(الحجرات)
ایمان والے ایک ہی خاندان کے ارکان ہیں ۔ تم اپنے خاندان کے اندر امن برقرار رکھنا اور خدا کی تعظیم کرنا تا کہ تم رحمت حاصل کر لو۔
[49:9] اگر مومنوں کے دو گروہوں ایک دوسرے سے لڑیں تو، تم ان میں مصالحت کرانا۔ ایک گروہ دوسرے کےساتھ زیادتی کرے، تو تم زیادتی کرنے والے گروہ کے ساتھ لڑنا ، تب تک کہ وہ خدا کے حکم کی فرمانبرداری کریں ۔ جب وہ ایک بار فرمابرداری اختیار کر لیں ، تو تم انصاف کے ساتھ دو نوں گروہوں کی مصالحت کرا دینا۔ تم انصاف کو برقرار رکھنا؛ خدا اُن سے محبت کرتا ہے جو منصف ہیں۔
[49:11] اے ایمان والو، کوئی لوگ، دوسرے لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں ۔ نہ ہی کوئی عورتیں، دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔ اور نہ ہی تم ایک دوسرے پرتمسخر کرو، یا اپنے ناموں کا مذاق اُڑاؤ ۔ یقینا برا ہے ایمان حاصل کرنے کے بعد بد اعمالی کی طرف پلٹنا۔جو کوئی بھی اس کے بعد توبہ نہ کرلے ، یہ نافرمان ہیں۔