Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 49:15 — دیواریں(الحجرات)

مومن (ایمان والے) وہ ہیں جو خدا اور اُس کے پیغمبر پر ایمان لائیں، پھر ہر گز کسی بھی قسم کے شک نہ ہونے کا درجہ حاصل کر لیں، اور اپنے مال اور اپنی زندگیوں کے ساتھ خدا کی راہ میں جدوجہد کریں۔ یہی ہیں وہ جو سچّے ہیں۔

[49:14] عربوں نے کہا، "ہم مومن (ایمان والے) ہیں" ۔ کہہ دو کہ "تم ایمان نہیں لائے ؛ جو تمہیں کہنا چاہیئے وہ یہ ہے کہ، 'ہم مسلمان (فرمانبردار) ہیں' تب تک جب کہ ایمان تمہارے دلوں میں قائم ہو جائے۔ " اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہارے اعمال میں سے کسی ایک کو بھی ضائع نہیں کرے گا ۔ خدامعاف کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔

[49:16] کہہ دو،"کیا تم خدا کو اپنے دین کے بارے میں مطلع کر رہے ہو؟ خدا سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ خدا عالِم کُل ہے۔"