قرآن 49:14 — دیواریں(الحجرات)
عربوں نے کہا، "ہم مومن (ایمان والے) ہیں" ۔ کہہ دو کہ "تم ایمان نہیں لائے ؛ جو تمہیں کہنا چاہیئے وہ یہ ہے کہ، 'ہم مسلمان (فرمانبردار) ہیں' تب تک جب کہ ایمان تمہارے دلوں میں قائم ہو جائے۔ " اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہارے اعمال میں سے کسی ایک کو بھی ضائع نہیں کرے گا ۔ خدامعاف کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔
[49:13] اے لوگوں، ہم نےتمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تم کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا، تا کہ ہو سکے تم ایک دوسرے کو پہچانو ۔ خدا کے نزدیک تم میں سے بہترین وہ ہے جو سب سے زیادہ ہے راستباز ہے ۔ خدا عالمِ کُل،باخبر ہے ۔
[49:15] مومن (ایمان والے) وہ ہیں جو خدا اور اُس کے پیغمبر پر ایمان لائیں، پھر ہر گز کسی بھی قسم کے شک نہ ہونے کا درجہ حاصل کر لیں، اور اپنے مال اور اپنی زندگیوں کے ساتھ خدا کی راہ میں جدوجہد کریں۔ یہی ہیں وہ جو سچّے ہیں۔