Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 49:13 — دیواریں(الحجرات)

اے لوگوں، ہم نےتمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تم کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا، تا کہ ہو سکے تم ایک دوسرے کو پہچانو ۔ خدا کے نزدیک تم میں سے بہترین وہ ہے جو سب سے زیادہ ہے راستباز ہے ۔ خدا عالمِ کُل،باخبر ہے ۔

[49:12] اے ایمان والو، تم شک کرنے سے بچنا، کیونکہ صرف تھوڑا سا بھی شک کرنا گناہ ہے۔ تم ایک دوسرے کی جاسوس نہیں کرنا، اور نہ ہی تم ایک دوسرے کی غیبت کرنا؛ یہ اسی طرح قابل نفرت ہے جیسا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا ۔تم یقینا اس سے نفرت کرتے ہو ۔ تم خدا کی تعظیم کرنا۔ خدا تو بہ قبول کرنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[49:14] عربوں نے کہا، "ہم مومن (ایمان والے) ہیں" ۔ کہہ دو کہ "تم ایمان نہیں لائے ؛ جو تمہیں کہنا چاہیئے وہ یہ ہے کہ، 'ہم مسلمان (فرمانبردار) ہیں' تب تک جب کہ ایمان تمہارے دلوں میں قائم ہو جائے۔ " اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو گے، تو وہ تمہارے اعمال میں سے کسی ایک کو بھی ضائع نہیں کرے گا ۔ خدامعاف کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔