قرآن 49:12 — دیواریں(الحجرات)
اے ایمان والو، تم شک کرنے سے بچنا، کیونکہ صرف تھوڑا سا بھی شک کرنا گناہ ہے۔ تم ایک دوسرے کی جاسوس نہیں کرنا، اور نہ ہی تم ایک دوسرے کی غیبت کرنا؛ یہ اسی طرح قابل نفرت ہے جیسا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا ۔تم یقینا اس سے نفرت کرتے ہو ۔ تم خدا کی تعظیم کرنا۔ خدا تو بہ قبول کرنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[49:11] اے ایمان والو، کوئی لوگ، دوسرے لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں ۔ نہ ہی کوئی عورتیں، دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔ اور نہ ہی تم ایک دوسرے پرتمسخر کرو، یا اپنے ناموں کا مذاق اُڑاؤ ۔ یقینا برا ہے ایمان حاصل کرنے کے بعد بد اعمالی کی طرف پلٹنا۔جو کوئی بھی اس کے بعد توبہ نہ کرلے ، یہ نافرمان ہیں۔
[49:13] اے لوگوں، ہم نےتمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تم کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا، تا کہ ہو سکے تم ایک دوسرے کو پہچانو ۔ خدا کے نزدیک تم میں سے بہترین وہ ہے جو سب سے زیادہ ہے راستباز ہے ۔ خدا عالمِ کُل،باخبر ہے ۔