Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 59:15 — انخلا(الحشر)

ان کا مقدر بھی ان کے ساتھیوں جیسا ہے جو ان سے پہلے آئے ۔ انہیں اپنے فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ ایک دردناک عذاب کے مستحق ہوئے ۔

[59:14] یہ تمہارے ساتھ تب تک لڑائی کرنے کے لئے اکھٹے نہیں ہوتے جب تک یہ اچھی طرح قلعہ بند عمارتوں میں یا دیواروں کے پیچھے نہ ہوں۔ ان کی قوت ان کے درمیان زبردست دکھائی دیتی ہے، جب کہ درحقیقت ان کے دل متفرقہ ہیں۔ یہ اس لئے کہ یہ وہ لوگ ہیں جوعقل نہیں رکھتے۔

[59:16] وہ شیطان کی طرح ہیں: وہ انسان سے یہ کہتا ہے کہ، " کفر کرو" ، پھر جیسے ہی یہ کفر کرتا ہے، وہ کہتا ہے " میں تم سے دستبردار ہوں۔ میں خدا سے ڈرتا ہوں، کائنات کے پروردگارسے"۔