قرآن 59:16 — انخلا(الحشر)
وہ شیطان کی طرح ہیں: وہ انسان سے یہ کہتا ہے کہ، " کفر کرو" ، پھر جیسے ہی یہ کفر کرتا ہے، وہ کہتا ہے " میں تم سے دستبردار ہوں۔ میں خدا سے ڈرتا ہوں، کائنات کے پروردگارسے"۔
[59:15] ان کا مقدر بھی ان کے ساتھیوں جیسا ہے جو ان سے پہلے آئے ۔ انہیں اپنے فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ ایک دردناک عذاب کے مستحق ہوئے ۔
[59:17] ان دونوں کی قسمت جہنم کی آگ ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں ہے ۔ یہ ظالموں کے لئے بدلہ ہے ۔