Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:110 — مویشی(الانعام)

ان کے دماغ اور دل پر ہمارا ختیار ہے ۔چونکہ انہوں نے کفر کا فیصلہ کرلیا ہے ،ہم انہیں ان کی سرکشیوں اور خطائوں میں چھوڑ دیتے ہیں۔

[6:109] انہوں نے خدا کی پکی قسم کھائی تھی کہ اگر ان کی طرف کوئی معجزہ آیا تو وہ یقینا ایمان لے آئیں گے ۔کہہ دیجیے،’’معجزات توصرف خدا کی طرف سے آتے ہیں ۔‘‘تم خوب جانتے ہو کہ اگر کوئی معجزہ ان کی طرف آ جاتا تو بھی وہ اپناکفر جاری رکھتے ۔

[6:111] خواہ ہم ان پر فرشتے بھیجیں یا مردے ان سے باتیں کرنے لگیں یا ہم ہرمعجزہ ان کے سامنے لے آئیں وہ یقین نہیں لاسکتے جب تک خدایسا ا نہ چاہے۔بےشک ان میں سے اکثر غافل ہیں ۔