قرآن 6:129 — مویشی(الانعام)
اس طرح ہم فاسدوں کو ایک دوسرے کا ساتھی بناتے ہیں،ان کی زیادتیوں کی سزا کے طور پر ۔
[6:128] وہ دن ضرور آئیگا جب وہ ان سب کو بلائے گا(اور فرمائے گا ):اے جنو،تم نے بےشمار انسانوں کو گمراہ کیا ہے ۔‘‘ان کے ساتھی انسان کہیں گے ،’’اے ہمارے رب ہم ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے رہے ہیں حتی ٰ کہ وہ عرصہ حیات ہم نے ضائع کر دیا جو تم نے ہمارے لیے مقرر کررکھا تھا ۔‘‘وہ فرمائے گا ،’’تمہارا ٹھکانا جہنم ہے ۔‘‘وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے ،خدا کی منشا ئ کے مطابق ۔ تمہارا رب دانا اورعلیم ہے ۔
[6:130] اے جن وانس ،کیاتم نے تم میں سے پیغمبر نہیں پائے جنہوں نے تمہیں میری آیات سنائیں اور تمہیں اس دن کی ملاقات سے خبردار کیا ؟وہ کہیں گے ،’’ہم اپنے آپ کے خلاف گواہی دیتے ہیں ۔‘‘وہ مکمل طورپر دنیاوی زندگی میں کھوئے ہوئے تھے ،اور وہ اپنے خلاف گواہی دینگے کہ وہ انکار کرنے والے تھے ۔