قرآن 6:13 — مویشی(الانعام)
رات اور دن میں جو کچھ ہے وہ سب خدا کا ہے۔وہ سننے والا اورجاننے والا ہے ۔
[6:12] ان سے پوچھیئے ،’’زمین وآسمانوں میں جو کچھ ہے وہ کس کی ملکیت ہے ؟‘‘کہہ دیجیے ،’’سب کچھ خدا کا ہے ۔‘‘رحم کرنا اس نے اپنا شیوہ بنالیا ہے ۔قیامت کے دن ،جس کا آناناگزیر ہے ، وہ تم سب کو ضروراپنے سامنے طلب کریگا۔جولوگ اپنی روحیں کھو دیتے ہیں وہ وہ ہیں جو کفر کرتے ہیں ۔
[6:14] کہہ دیجیے،’’کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا رب اورمالک تسلیم کرلوں جبکہ وہ زمین و آسمان کا خالق ہے ۔وہ سب کوروزی دیتا ہے لیتا نہیں ؟‘‘کہہ دیجیے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس کا سب سے زیادہ فرمانبرداربن جائو ں اورشرک کرنے والا نہ بنوں۔‘‘