قرآن 6:12 — مویشی(الانعام)
ان سے پوچھیئے ،’’زمین وآسمانوں میں جو کچھ ہے وہ کس کی ملکیت ہے ؟‘‘کہہ دیجیے ،’’سب کچھ خدا کا ہے ۔‘‘رحم کرنا اس نے اپنا شیوہ بنالیا ہے ۔قیامت کے دن ،جس کا آناناگزیر ہے ، وہ تم سب کو ضروراپنے سامنے طلب کریگا۔جولوگ اپنی روحیں کھو دیتے ہیں وہ وہ ہیں جو کفر کرتے ہیں ۔
[6:11] کہہ دیجیے ،’’زمین پر چل پھر کر دیکھ لو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوتاہے۔‘‘
[6:13] رات اور دن میں جو کچھ ہے وہ سب خدا کا ہے۔وہ سننے والا اورجاننے والا ہے ۔