قرآن 6:147 — مویشی(الانعام)
اگر وہ آپ پر ایمان نہیں لاتے تو فرمادیجیے ،’’تمہارا خدا لامحدود رحمت کا مالک ہے ،لیکن گناہ گاروں کےلئے اس کی سزا اٹل ہے۔‘‘
[6:146] جویہودی ہیں ہم نے ان پر غیر منقسم کھروں والے جانور حرام قرار دیئے ؛اورمویشی اور بھیڑوںکی ہم نے چربی حرام قرار دی سوائے اس کے جو ان کی پشت پرہوتی ہے یا آنت میں یا ہڈیوں کےساتھ مکس ہوتی ہے ۔یہ سزا تھی ان کی زیادتیوں کی ،اورہم حق پر ہیں ۔
[6:148] بتوں کی پوجا کرنے والے کہتے ہیں ،’’اگر خدا چاہتا تو ہم بت پرستی کرتے اور نہ ہی ہمارے والدین ،ناہی ہم کوئی چیز منع کرتے ۔‘‘ان سے پہلے والوں نے بھی ایسے ہی انکار کیا تھا حتی ٰ کہ ان پر ہمارا عذاب آگیا ۔کہہ دیجیے،’’کیا تمہارے پاس کوئی مصدقہ علم ہے جو تم ہمیں دکھا سکتے ہو؟تم صرف قیاس آرائیوں کی پیروی کررہے ہو؛تم صرف اندازے لگاتے ہو۔‘‘