قرآن 6:146 — مویشی(الانعام)
جویہودی ہیں ہم نے ان پر غیر منقسم کھروں والے جانور حرام قرار دیئے ؛اورمویشی اور بھیڑوںکی ہم نے چربی حرام قرار دی سوائے اس کے جو ان کی پشت پرہوتی ہے یا آنت میں یا ہڈیوں کےساتھ مکس ہوتی ہے ۔یہ سزا تھی ان کی زیادتیوں کی ،اورہم حق پر ہیں ۔
[6:145] کہہ دیجیے،’’جوآیات مجھے دی گئی ہیں ان میں مجھے کوئی خوراک ایسی نظر نہیں آتی جو کسی کھانے والے کےلئے منع ہو سوائے :(1)مردار،(2)بہتا خون،(3)سور کا گوشت *،کیونکہ یہ غلیظ ہوتا ہے،اور(4)ایسے جانوروںکا گوشت جو کفریہ طورپرخدا کے علاوہ کسی اور سے منسوب کئے گئے ہوں۔‘‘اگر کوئی بدنیتی اور ارادے کے بغیر (ان کو کھانے پر )مجبور ہوتو پھر تمہارا خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم والا ہے ۔
[6:147] اگر وہ آپ پر ایمان نہیں لاتے تو فرمادیجیے ،’’تمہارا خدا لامحدود رحمت کا مالک ہے ،لیکن گناہ گاروں کےلئے اس کی سزا اٹل ہے۔‘‘