قرآن 6:145 — مویشی(الانعام)
کہہ دیجیے،’’جوآیات مجھے دی گئی ہیں ان میں مجھے کوئی خوراک ایسی نظر نہیں آتی جو کسی کھانے والے کےلئے منع ہو سوائے :(1)مردار،(2)بہتا خون،(3)سور کا گوشت *،کیونکہ یہ غلیظ ہوتا ہے،اور(4)ایسے جانوروںکا گوشت جو کفریہ طورپرخدا کے علاوہ کسی اور سے منسوب کئے گئے ہوں۔‘‘اگر کوئی بدنیتی اور ارادے کے بغیر (ان کو کھانے پر )مجبور ہوتو پھر تمہارا خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم والا ہے ۔
[6:144] اونٹوں کی دو اقسام سے متعلق ،اور مویشیوں کی دو اقسام ،کہیے،’’کیا یہ دو نر ہیں جو اس نے منع کئے ہیں ،یا دو مادہ ،یا دو مادائوں کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ ؟کیا تم اس وقت موجود تھے جب خدا نے تمہارے لئے ان ممنوعات کا حکم دیا تھا ؟ان سے برا کون ہے جو اس قسم کے جھوٹ گھڑتے اور انہیں خدا سے منسوب کرتے ہیں ۔اسطرح یہ لوگوں کو علم کے بغیر گمراہ کرتے ہیں ۔خدا ایسے برے لوگوں کی راہنمائی نہیں کرتا ۔‘‘
[6:146] جویہودی ہیں ہم نے ان پر غیر منقسم کھروں والے جانور حرام قرار دیئے ؛اورمویشی اور بھیڑوںکی ہم نے چربی حرام قرار دی سوائے اس کے جو ان کی پشت پرہوتی ہے یا آنت میں یا ہڈیوں کےساتھ مکس ہوتی ہے ۔یہ سزا تھی ان کی زیادتیوں کی ،اورہم حق پر ہیں ۔