قرآن 6:144 — مویشی(الانعام)
اونٹوں کی دو اقسام سے متعلق ،اور مویشیوں کی دو اقسام ،کہیے،’’کیا یہ دو نر ہیں جو اس نے منع کئے ہیں ،یا دو مادہ ،یا دو مادائوں کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ ؟کیا تم اس وقت موجود تھے جب خدا نے تمہارے لئے ان ممنوعات کا حکم دیا تھا ؟ان سے برا کون ہے جو اس قسم کے جھوٹ گھڑتے اور انہیں خدا سے منسوب کرتے ہیں ۔اسطرح یہ لوگوں کو علم کے بغیر گمراہ کرتے ہیں ۔خدا ایسے برے لوگوں کی راہنمائی نہیں کرتا ۔‘‘
[6:143] مویشیوں کی آٹھ اقسام :دو بھیڑوں کی اقسام سے ،اوردو بکریوں کی اقسام سے متعلق ،کہیے ،’’کیا دو نراس نے منع کیے ہیں یا دو مادہ ،یا وہ جو دو مادائوں کی کوکھ میں ہیں ؟بتائو مجھے جو تم جانتے ہو،اگر تم سچے ہو تو۔
[6:145] کہہ دیجیے،’’جوآیات مجھے دی گئی ہیں ان میں مجھے کوئی خوراک ایسی نظر نہیں آتی جو کسی کھانے والے کےلئے منع ہو سوائے :(1)مردار،(2)بہتا خون،(3)سور کا گوشت *،کیونکہ یہ غلیظ ہوتا ہے،اور(4)ایسے جانوروںکا گوشت جو کفریہ طورپرخدا کے علاوہ کسی اور سے منسوب کئے گئے ہوں۔‘‘اگر کوئی بدنیتی اور ارادے کے بغیر (ان کو کھانے پر )مجبور ہوتو پھر تمہارا خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم والا ہے ۔