Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:158 — مویشی(الانعام)

کیا وہ منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آئیں ،یا تمہارا آقا ،یا خدا کسی جسمانی شکل میں؟جس دن ایسا ہوا تو وہ کسی کو ایمان کا فائدہ نہیں ہوگا اگر وہ اس سے قبل ایمان نہ لایا اورنیک زندگی گزار کرایمان کے ثمرات نہ سمیٹے *۔کہہ دیجیے ،"انتطار کرتے رہو؛ہم بھی انتظار کررہے ہیں۔"*

[6:157] ناہی تم یہ کہہ سکتے ہو،’’اگر کتاب صرف ہماری طرف نازل ہوتی تو ہم ان سے بہتر ہدایت پاتے ۔‘‘تمہارے رب کی طرف سے ایک مصدقہ کتاب تمہاری طرف آچکی ہے جو مینارہ نوراوررحمت ہے۔اب اس سے برا کون ہے جوخدا کے یہ ثبوت جھٹلاتا ہے ،اوران کی پرواہ نہیں کرتا ؟جو ہمارے ثبوت جھٹلاتے ہیں ہم انہیں ان کی بے توجہی کی بدترین سزا دینگے۔

[6:159] جو اپنے آپ کوفرقوں میں تقسیم کرتے ہیں ان کا تم سے کوئی تعلق نہیں ۔ان کا فیصلہ خدا کے پاس ہے ،تب وہ انہیں ہر اس چیز سے مطلع کریگا جو انہوں نے کی ہوگی ۔