Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:19 — مویشی(الانعام)

ان سے پوچھیئے ،کس کی گواہی سب سے بہتر ہے ؟‘‘کہہ دیجیے ،’’خدا کی ۔میرے اور تمہارے درمیان وہ ہی گواہ ہے اوریہ قران *مجھ پر وحی کیا گیا ہے تاکہ تمہیں اورجس جس کو یہ پہنچے اس کی تعلیم دوں ۔ بےشک تم گواہی دےتے ہو کہ خدا کے ساتھ دیگر خدا* بھی ہیں ۔‘‘کہہ دیجیے،جو کچھ تم کرتے ہو میں اس کی تصدیق نہیں کرتا؛خدا صرف ایک ہے اور میں تمہارے شرک سے لاتعلق ہوں۔‘‘

[6:18] وہ اپنی مخلوق پربالاتر ہے ۔وہ دانا اورسب کچھ جاننے والا ہے۔

[6:20] جن لوگوں کو ہم نے کتاب عطا کی ہے وہ اس کو اس طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بچوں کو ۔اورجن لوگوں نے اپنے آپ کو نقصان میں مبتلا کرلیاہے وہ اس بات کو نہیں مانتے ۔