قرآن 6:7 — مویشی(الانعام)
اگر ہم ان پرمادی شکل میں کتاب بھی نازل کردیتے، جو کاغذ پر لکھی ہوتی اوریہ لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھوبھی لیتے تو بھی جوکفرکرنے والے ہیں وہ یہی کہتے ،’’یہ صریح جادو کے سوا کچھ نہیں ۔‘‘
[6:6] کیاانہوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے کتنی نسلوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں ؟۔ہم نے ان کو زمین پر تم سے زیاد ہ بہتر آباد کیا تھا اورہم نے ان پر نعمتو ں کی کھلی بارش کی تھی اورانہیں بہتی ہوئی نہریں فراہم کیں۔اورپھر ان کے گناہوں کے باعث انہیں تباہ کردیا اور ان کی جگہ نئی نسل لے آئے ۔
[6:8] انہوں نے یہ بھی کہا ،’’ اس کے ساتھ کوئی فرشتہ اتا راجاتا تو کیاتھا !‘‘اگر ہم فرشتہ بھیج دیتے تو اب تک تمام معاملہ ختم ہوچکا ہوتا اورانہیں کوئی مہلت نہیں دی جائیگی ۔