Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:93 — مویشی(الانعام)

اس سے برا کون ہے جو جھوٹ گھڑتا ہے اور پھر انہیں خدا سے منسوب کرتا ہے یا یہ کہتا ہے کہ ،’’مجھے خدا کی طرف سے القا ہوا ہے،’’جبکہ اس کو اس قسم کا کوئی القا نہیں کیا گیا ،یا وہ یہ کہتا ہے کہ، ’’جو کچھ خدا نے وحی کیا ہے میں بالکل اس جیسا لکھ سکتا ہوں؟‘‘ کاش تم ان فاسدوں کو ان کی موت کے وقت دیکھ سکتے !فرشتے یہ کہتے ہوئے اپنا ہاتھ ا ن کی طرف بڑھاتے ہیں کہ ،’’چلو اپنی جانیں نکلنے دو۔آج تمہارے لیے ذلت ناک سزاہے کیونکہ تم خدا کے بارے میں حق کے علاوہ باتیں کرتے تھے اوراس قدر متکبر تھے کہ اس کی آیات کوقبول نہیں کرتے تھے ۔

[6:92] یہ بھی متبرک کتاب ہے جو ہم نے نازل کی ہے ،یہ سابق کتابوں کی تصدیق کرتی ہے،تاکہ تم سب سے اہم قوم* کو تنبیہ کرسکو اوران سب کو جواطراف میں ہیں ۔جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس (کتاب)پر بھی ایمان لائیں گے اور نماز قائم کرینگے۔

[6:94] تم ہمارے پاس اسی طرح اکیلے واپس آئے ہوجس طرح ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا اورتم وہ پیچھے چھوڑ آئے ہوجو ہم نے تمہارے لیے فراہم کیا تھا ۔ہمیں تمہارے ساتھ وہ سفارشی بھی نظر نہیں آرہے جن کو تم نے شریک ٹھہرایا تھا اور دعویٰ کرتے تھے کہ وہ تمہاری مدد کرینگے۔تمہارے درمیان تمام رابطے منقطع کردیئے گئے ہیں؛تم نے جو شریک ٹھہرائے تھے انہوں نے تمہیں چھوڑ دیا ہے ۔‘‘