Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:160 — برزخ(الاعراف)

ہم نے ان کو بارہ قبائلی بستیوں میں تقسیم کیا ،اورہم نے موسیٰ کو وحی کی جب اس کے لوگوں نے اس سے پانی کے بارے میں دریافت کیا: ،’’اپنا عصا پتھرپر مارو،‘‘جس پر وہاں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ۔اسطرح ،ہربستی اپنے پانی کے بارے میں جان گئی ۔اورہم نے ان پر بادلوں کا سایہ کیا اور اوران پر من و سلوی ٰ اتارا :جو اچھی چیزیں ہم نے تمہیں فراہم کی ہیں ان میں سے کھائو۔‘‘انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کیا ۔

[7:159] موسی ٰ کے پیروکاروں میں ایسے بھی ہیں جو حق کے مطابق ہدایت کرتے ہیں اور حق ان کو راست باز بناتاہے ۔

[7:161] یا د کرو ،انہیں کہا گیا تھا ،’’اس قصبے میں چلے جائو رہنے کےلئے ،اور وہاں جو چاہو کھائو،لوگوں سے دوستانہ برتائو کرو،اور دروازے میںعاجزی سے داخل ہونا ۔پھر ہم تمہاری زیادتیاں معاف کردینگے۔ہم راست بازوں کا صلہ کئی گنا بڑھا دینگے۔‘‘