Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:159 — برزخ(الاعراف)

موسی ٰ کے پیروکاروں میں ایسے بھی ہیں جو حق کے مطابق ہدایت کرتے ہیں اور حق ان کو راست باز بناتاہے ۔

[7:158] کہہ دیجیے،’’اے لوگو،میں تم سب کی طرف خدا کا پیغمبر ہوں۔آسمانوں اورزمین کی حاکمیت اسی کے پاس ہے ۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔زندگی اور موت پر اسی کا کنٹرول ہے ۔‘‘اسلیے تم خدا پر ایمان لائو اوراس کے پیغمبر پر ،غیر مسیحی نبی پر ،جو خدا پر ایمان رکھتا ہے اور اس کے ارشادات پر ۔اس کی پیروی کرو ،تاکہ تم کو ہدایت مل سکے ۔

[7:160] ہم نے ان کو بارہ قبائلی بستیوں میں تقسیم کیا ،اورہم نے موسیٰ کو وحی کی جب اس کے لوگوں نے اس سے پانی کے بارے میں دریافت کیا: ،’’اپنا عصا پتھرپر مارو،‘‘جس پر وہاں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ۔اسطرح ،ہربستی اپنے پانی کے بارے میں جان گئی ۔اورہم نے ان پر بادلوں کا سایہ کیا اور اوران پر من و سلوی ٰ اتارا :جو اچھی چیزیں ہم نے تمہیں فراہم کی ہیں ان میں سے کھائو۔‘‘انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کیا ۔