قرآن 7:166 — برزخ(الاعراف)
جب انہوں نے احکامات سے سرکشی جاری رکھی ،ہم نے ان سے کہا ،’’تم حقیر بندر بن جائو ۔‘‘
[7:165] جب انہوں نے اس سے بے پروائی کی جس کی انہیں یاد دہانی کرائی گئی تھی ،ہم نے ان کو بچا لیا جوبرائی سے روکتے تھے ،اور ظلم کرنے والوں پر ان کی خباث کی وجہ سے خوفناک عذاب نازل کیا ۔
[7:167] علاوہ ازیں ،تمہارے رب نے لکھ دیا ہے کہ وہ ان کے خلاف ایسے لوگوں کو اٹھائے گا جو انہیں سخت ظلم کا نشانہ بنائیں گے، قیامت کے دن تک۔ تمہارا رب سزادینے میں بہت ہی تیز ہے ،اوروہ یقینا معاف کرنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنیوالا ہے ۔