قرآن 7:179 — برزخ(الاعراف)
ہم نے بے شمار جن اورانسان جہنم ہی کےلئے بنائے ہیں۔ان کے پاس دماغ ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں ،آنکھیں جن کے ساتھ وہ دیکھتے نہیں ،اور کان جن کے ساتھ وہ سنتے نہیں ۔وہ جانوروں جیسے ہیں ؛نہیں ،وہ اس سے بھی کہیں زیادہ برے ہیں۔ وہ مکمل طور پر بے خبر ہیں ۔
[7:178] جس کو خدا ہدایت دیتا ہے وہ اصل ہدایت یافتہ ہوتا ہے ،اور جس کو وہ گمراہ کرتا ہے،وہ خسارہ اٹھاتے ہیں ۔
[7:180] سب سے زیادہ خوبصورت نا م خدا کے ہیں ؛اسے انہی کے ساتھ پکارو،اوران کی پرواہ مت کرو جو اس کے ناموں کو الٹتے پلٹتے ہیں ۔انہیں ان کے گناہوں کا بدلہ دیا جائیگا ۔