Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:180 — برزخ(الاعراف)

سب سے زیادہ خوبصورت نا م خدا کے ہیں ؛اسے انہی کے ساتھ پکارو،اوران کی پرواہ مت کرو جو اس کے ناموں کو الٹتے پلٹتے ہیں ۔انہیں ان کے گناہوں کا بدلہ دیا جائیگا ۔

[7:179] ہم نے بے شمار جن اورانسان جہنم ہی کےلئے بنائے ہیں۔ان کے پاس دماغ ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں ،آنکھیں جن کے ساتھ وہ دیکھتے نہیں ،اور کان جن کے ساتھ وہ سنتے نہیں ۔وہ جانوروں جیسے ہیں ؛نہیں ،وہ اس سے بھی کہیں زیادہ برے ہیں۔ وہ مکمل طور پر بے خبر ہیں ۔

[7:181] ہماری مخلوقات میں سے ،وہ بھی ہیںجوحق کے ساتھ راہنمائی کرتے ہیں ،اورحق انہیں راستباز بنا تا ہے۔