Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:187 — برزخ(الاعراف)

وہ آپ سے دنیا کے خاتمہ (گھڑی )*کے بارے میں پوچھتے ہیں ،اوریہ کب آئیگی۔کہہ دیجیے،’’اس کا علم میرے رب کو ہے ۔صرف وہ ہی اس کا وقت *منکشف کرتا ہے ۔*یہ آسمانوں اور زمین پر بھاری ہے ۔وہ تم پر نہیں آئیگی مگر اچانک۔‘‘**وہ پوچھتے ہیں کہ کیا اس پر تمہارا کنٹرول ہے ۔کہہ دیجیے ،’’اس کا علم خدا کوہے،‘‘مگر بیشتر لوگ نہیں جانتے ۔

[7:186] جس کو خدا بھٹکا دے ،ا س کو ہرگز کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔وہ انہیں ان کے گناہوں میں ،فاش غلطیاں کرتے چھوڑ دیتا ہے ۔

[7:188] کہہ دیجیے،’’مجھے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے یا اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں۔ جو خدا چاہتا ہے میرے ساتھ وہی ہوتا ہے ۔اگر میں مستقبل کو جانتا ،میں اپنی دولت بڑھا لیتا ،اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچتا ۔میں تنبیہ کرنے والے سے زیادہ نہیں ،اور خوشخبری دینے والا ہوں ان کو جو ایمان رکھتے ہیں ۔‘‘