قرآن 7:186 — برزخ(الاعراف)
جس کو خدا بھٹکا دے ،ا س کو ہرگز کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔وہ انہیں ان کے گناہوں میں ،فاش غلطیاں کرتے چھوڑ دیتا ہے ۔
[7:185] کیا انہوں نے آسمانوں اورزمین کی بادشاہت کو نہیں دیکھا،اور وہ تمام چیزیں جو خدا نے پیدا کی ہیں ؟کیا کبھی ان کو یہ خیال آیا ہے کہ ان کی زندگی کا خاتمہ قریب ہی ہے ؟اس کے علاو ہ کونسی حدیث ہے ،جس پر وہ ایمان رکھتے ہیں ؟
[7:187] وہ آپ سے دنیا کے خاتمہ (گھڑی )*کے بارے میں پوچھتے ہیں ،اوریہ کب آئیگی۔کہہ دیجیے،’’اس کا علم میرے رب کو ہے ۔صرف وہ ہی اس کا وقت *منکشف کرتا ہے ۔*یہ آسمانوں اور زمین پر بھاری ہے ۔وہ تم پر نہیں آئیگی مگر اچانک۔‘‘**وہ پوچھتے ہیں کہ کیا اس پر تمہارا کنٹرول ہے ۔کہہ دیجیے ،’’اس کا علم خدا کوہے،‘‘مگر بیشتر لوگ نہیں جانتے ۔