قرآن 7:29 — برزخ(الاعراف)
کہہ دیجیے ،میرا رب ،’’انصاف کی تلقین کرتا ہے اورعبادت کی ہر جگہ پر صرف اسی کےلئے وقف رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔تم اپنی عبادت صرف اسی کےلئے خالص کرلو،بالکل اس طرح جیسے اس نے تمہاری ابتدا ئ کی تھی ،تمہیں آخر کار اسی کی طرف پلٹنا ہے ۔‘‘
[7:28] وہ کبیرا گناہ کرتے ہیں ،پھر کہتے ہیں،’’ہم نے اپنے والدین کو یہی کرتے پایا تھا ،اورخدا نے ہمیں یہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔کہہ دیجیے ،’’خدا کبھی گناہ کی تلقین نہیں کرتا ۔کیا تم خدا کے بارے میں وہ کچھ کہہ رہے ہو جو تم نہیں جانتے ؟‘‘
[7:30] بعض کو اس نے ہدایت دی ،جبکہ دوسروں نے بھٹکنے کاتہیہ کررکھاہے ۔انہوں نے خدا کی بجائے شیطانوں کو اپنا آقا بنالیا ہے ،اس کے باوجو د انہیں یقین ہے کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔