قرآن 7:28 — برزخ(الاعراف)
وہ کبیرا گناہ کرتے ہیں ،پھر کہتے ہیں،’’ہم نے اپنے والدین کو یہی کرتے پایا تھا ،اورخدا نے ہمیں یہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔کہہ دیجیے ،’’خدا کبھی گناہ کی تلقین نہیں کرتا ۔کیا تم خدا کے بارے میں وہ کچھ کہہ رہے ہو جو تم نہیں جانتے ؟‘‘
[7:27] اے بنی آدم،شیطان کے ورغلانے میں نہ آنا ،جیساکہ اس نے اس وقت کیا تھا جب تمہارے والدین کی جنت سے بیدخلی اور ان کے ملبوسات ہٹانے کا باعث بنا تھا تاکہ ان کے جسم ظاہر ہوجائیں ۔وہ اوراس کا قبیلہ تمہیں دیکھتا ہے لیکن تم اس کو نہیں دیکھتے ۔جو ایمان نہیں لاتے ہم شیطانوں کو انکے ساتھی مقرر کردیتے ہیں ۔
[7:29] کہہ دیجیے ،میرا رب ،’’انصاف کی تلقین کرتا ہے اورعبادت کی ہر جگہ پر صرف اسی کےلئے وقف رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔تم اپنی عبادت صرف اسی کےلئے خالص کرلو،بالکل اس طرح جیسے اس نے تمہاری ابتدا ئ کی تھی ،تمہیں آخر کار اسی کی طرف پلٹنا ہے ۔‘‘