قرآن 7:53 — برزخ(الاعراف)
کیا وہ اس وقت کے منتظر ہیں جب تمام (پیش گوئیاں) پوری ہو جائیں گی ۔جب یہ دن آن پہنچے گا تو جن لوگوں نے ماضی میں اس کی پرواہ نہیں کی ہوگی ،کہیں گے ،’’ہمارے رب کے قاصد حق لائے ہیں ۔کیا ہیں کوئی سفارش کرنے والے جوہماری طرف سے سفارش کریں ؟کیا آپ ہمیں واپس بھیجیں گے تاکہ ہم اپنا رویہ تبدیل کرسکیں اوربہتر عمل کریں ان سے جو ہم نے پہلے کیے تھے ۔‘‘وہ اپنی روحیں کھو چکے ہیں ،اوران کی اپنی بدعات نے ان کا یہ حال کیا ہے ۔
[7:52] ہم نے انہیں کتاب دی ہے جومکمل مفصل ہے ،علم سے ،ہدایت سے ،اوررحمت ہے ان لوگوں کےلئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔
[7:54] تمہارارب ہی واحد خدا ہے ،جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا ،*اورپھر تمام اختیارسنبھال لیا ۔رات دن کو ڈھانپ لیتی ہے ،کیونکہ وہ مسلسل اس کا تعاقب کرتی ہے ،اور سورج ،چاند،اورستارے اس کاحکم پورا کرنے کے پابند ہیں۔بلاشبہ ،وہی تمام خلق اور احکامات کو کنٹرول کرتا ہے ۔نہایت عظمت والاہے خدا،کائنات کا مالک ۔