قرآن 7:68 — برزخ(الاعراف)
میں تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچاتا ہوں،اورمیں ایمانداری سے تمہیں نصیحت کررہا ہوں۔
[7:67] اس نے کہا ،اے میری قوم ،مجھ میں کوئی بے وقوفی نہیں ،میں رب کائنات کا پیغمبر ہوں۔
[7:69] ’’اس میں زیادہ حیرانی کی کیا بات ہے کہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں پیغام پہنچایا جائے ،تم جیسے شخص کے ذریعے ،تمہیں متنبہ کرنے کےلئے ؟یاد کرو اس نے تمہیں نوح کی قوم کے بعد وارث بنایا ،اورتمہاری تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا ۔خدا کی نعمتیں یا دکر و،شاید کہ تم کامیاب ہوسکو۔‘‘