قرآن 8:13 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
یہ وہی ہے جو انہوں نے خدا اوراسکے پیغمبر کے ساتھ لڑ ائی کرکے بالکل صحیح پایا ہے ۔وہ لوگ جو خدا اور اس کے پیغمبر کے ساتھ لڑتے ہیں ،ان کے لئے خدا کی سزا بہت سخت ہے۔
[8:12] یا د کرو کہ تمہارے رب نے فرشتوں کو حکم دیا:’’میں تمہارے ساتھ ہوں ؛اسلیے ان کی مدد کرو جو ایمان لائے ہیں۔جنہوں نے کفر کیا ہے میں ان کے دلوں میں دہشت ڈال دو ںگا ۔تم خواہ ان کی گردنوں پر وار کرو یا ہر انگلی پر۔‘‘
[8:14] اس کا مقصد کافرو ں کو سزا دینا ہے ،انہوں نے جہنم کا عذاب حاصل کرلیا ہے ۔