قرآن 8:25 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
اس عذاب سے خبر دار رہو ،جو تم میں سے صرف برے لوگوں تک محدود نہیں رہے گا۔*تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا کا عذاب بہت سخت ہے ۔
[8:24] اے لوگوجو ایمان لائے ہو،خدا اور اسکے رسول کی بات کا جواب دو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی بخشتی ہے۔*تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تمہارا خدا تمہارے دل سے زیاد ہ قریب ہے،اور تم اسی کے سامنے حاظر کیے جائو گے۔
[8:26] یاد کرو تم چند ایک اور مظلوم تھے ،تمہیں خوف تھا کہ لوگ تمہیں جھپٹ کر لے جائیں گے،اور اس نے تمہیں محفوظ ٹھکانا عنایت کیا ،اپنی نصرت سے تمہاری مدد کی ،اورتم کو نعمتیں عطا کیں،تاکہ تم شکر گزار بنو۔