قرآن 8:73 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
جنہوں نے کفر کیا وہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ۔جب تک تم ان احکامات کو قائم نہیں کروگے تب تک زمین پر افراتفری،اور خوفناک بدعنوانی موجود رہے گی ۔
[8:72] بے شک ،جو ایمان لائے ،اور ہجرت کی اور راہ خدا میں اپنے جان ومال سے جدوجہد کی ،اور وہ بھی جنہوں نے ان کی میزبانی کی اور انہیں پنا ہ دی ،اور ان کی مدد کی ،وہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ۔اور وہ جو ایمان لائے ،مگر آپ کے ساتھ ہجرت نہ کی ،آپکے ذمہ ان کی کوئی حمایت نہیں ،جب تک وہ ہجرت نہیں کرتے ۔تاہم ،دینی بھائیوں کی حیثیت میں انہیں آپکی مدد درکار ہو، تو آپ ان کی مدد کریں ،سوائے ان لوگوں کیخلاف جن سے آپ نے امن معاہد ہ کررکھا ہے۔خدا ہر چیز کو دیکھنے والا ہے جو تم کرتے ہو ۔
[8:74] جو ایمان لائے اورہجرت کی ،اور خدا کی راہ میں جدوجہد کی ،اور وہ بھی جنہوں نے ان کی میزبانی کی اور انہیں پنا ہ دی ،اور ان کی حمایت کی ،یہ سچے ایمان والے ہیں ۔وہ بخشش اور اجر عظیم کے مستحق بن گئے ہیں ۔