قرآن 8:72 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
بے شک ،جو ایمان لائے ،اور ہجرت کی اور راہ خدا میں اپنے جان ومال سے جدوجہد کی ،اور وہ بھی جنہوں نے ان کی میزبانی کی اور انہیں پنا ہ دی ،اور ان کی مدد کی ،وہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ۔اور وہ جو ایمان لائے ،مگر آپ کے ساتھ ہجرت نہ کی ،آپکے ذمہ ان کی کوئی حمایت نہیں ،جب تک وہ ہجرت نہیں کرتے ۔تاہم ،دینی بھائیوں کی حیثیت میں انہیں آپکی مدد درکار ہو، تو آپ ان کی مدد کریں ،سوائے ان لوگوں کیخلاف جن سے آپ نے امن معاہد ہ کررکھا ہے۔خدا ہر چیز کو دیکھنے والا ہے جو تم کرتے ہو ۔
[8:71] اگر وہ تمہیں دھوکہ دینا چاہتے ہیں ،تو وہ خدا کوبھی پہلے دھوکہ دے چکے ہیں ۔اسی لیے اس نے انہیں خسارے میں رکھا ہے ۔خدا ہمہ بیں اور نہایت دانا ہے ۔
[8:73] جنہوں نے کفر کیا وہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ۔جب تک تم ان احکامات کو قائم نہیں کروگے تب تک زمین پر افراتفری،اور خوفناک بدعنوانی موجود رہے گی ۔