قرآن 8:71 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
اگر وہ تمہیں دھوکہ دینا چاہتے ہیں ،تو وہ خدا کوبھی پہلے دھوکہ دے چکے ہیں ۔اسی لیے اس نے انہیں خسارے میں رکھا ہے ۔خدا ہمہ بیں اور نہایت دانا ہے ۔
[8:70] اے نبی ،آپ کے قبضے میں جو جنگی قیدی ہیں انہیں بتا دیں ،’’اگر خدا کو تمہارے دلوں میں کسی اچھی چیز کی خبر ہوتی تو وہ تمہیں اس سے بہتر چیز دیتا جو تم کھو چکے ہو،اور تمہیں بخش دیتا ۔خدا معاف کرنیوالا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔‘‘
[8:72] بے شک ،جو ایمان لائے ،اور ہجرت کی اور راہ خدا میں اپنے جان ومال سے جدوجہد کی ،اور وہ بھی جنہوں نے ان کی میزبانی کی اور انہیں پنا ہ دی ،اور ان کی مدد کی ،وہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ۔اور وہ جو ایمان لائے ،مگر آپ کے ساتھ ہجرت نہ کی ،آپکے ذمہ ان کی کوئی حمایت نہیں ،جب تک وہ ہجرت نہیں کرتے ۔تاہم ،دینی بھائیوں کی حیثیت میں انہیں آپکی مدد درکار ہو، تو آپ ان کی مدد کریں ،سوائے ان لوگوں کیخلاف جن سے آپ نے امن معاہد ہ کررکھا ہے۔خدا ہر چیز کو دیکھنے والا ہے جو تم کرتے ہو ۔