Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:119 — آخری انتباہ(براءة)

اے لوگو،جو ایمان لائے ہو،خدا کی تکریم کرو او ر ان میں رہو جو حق پر ہیں ۔

[9:118] وہ تین بھی (معاف کردئیےگئے)جوپیچھے ٹھہر گئے تھے ۔وسیع زمین ان کےلئے اس قدر تنگ ہوگئی کہ وہ اپنے بارے میں تمام امیدیں کھو بیٹھے ۔آخرکار انہیں احساس ہوا کہ خدا سے کوئی مفر نہیں سوائے اس کے ۔اورپھر اس نے انہیں معاف کردیا تاکہ و ہ توبہ کریں۔خدا معاف کرنے والا،نہایت مہربان ہے ۔

[9:120] شہروں میں رہنے والے اور نہ ہی ان کے اردگر دکے عرب نبی سے پیچھے رہیں (جب وہ جنگ کےلئے صف بندی کریں )۔نہ ہی وہ اس کی حمایت پر اپنے امور کوترجیح دیں ۔یہ اس لیے ہے کہ انہیں خدا کی راہ میں پیاس یا مشقت یابھوک کی تکلیف نہیں پہنچتی ،یا وہ ایک قدم اٹھاتے ہیں جن سے کافروں کو غصہ آتا ہے ،یا وہ دشمن کو کوئی گزند پہنچاتے ہیں تو یہ ا ن کےلئے اجرلکھے بغیر نہیں ہوتا۔خدا نیکو کاروں کا اجر دینے میں کبھی نہیں چوکتا ۔