Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:120 — آخری انتباہ(براءة)

شہروں میں رہنے والے اور نہ ہی ان کے اردگر دکے عرب نبی سے پیچھے رہیں (جب وہ جنگ کےلئے صف بندی کریں )۔نہ ہی وہ اس کی حمایت پر اپنے امور کوترجیح دیں ۔یہ اس لیے ہے کہ انہیں خدا کی راہ میں پیاس یا مشقت یابھوک کی تکلیف نہیں پہنچتی ،یا وہ ایک قدم اٹھاتے ہیں جن سے کافروں کو غصہ آتا ہے ،یا وہ دشمن کو کوئی گزند پہنچاتے ہیں تو یہ ا ن کےلئے اجرلکھے بغیر نہیں ہوتا۔خدا نیکو کاروں کا اجر دینے میں کبھی نہیں چوکتا ۔

[9:119] اے لوگو،جو ایمان لائے ہو،خدا کی تکریم کرو او ر ان میں رہو جو حق پر ہیں ۔

[9:121] اور نہ ہی وہ کچھ خرچ کرتے ہیں ،کم یا زیادہ ،نہ کسی وادی سے گزرتے ہیں ،ان کے نامہ میں اجر کے لکھے بغیر ۔یقینا خدا ان کے اعمال کا بدلہ فراخی سے دیگا۔