Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:24 — آخری انتباہ(براءة)

اعلان کردو:’’اگر تمہارے والدین ،تمہارے بچے ،تمہارے بہن بھائی ،تمہاری بیویاں ،تمہارا خاندان ،دولت جو تم نے کمائی ہے ،کاروبار جس کی تمہیں فکر ہے ،اور گھر جو تمہیں بہت مرغوب ہیں خدا اور اس کے پیغمبر** سے زیادہ محبوب ہیں اور اس کی راہ میں جدوجہد سے ،تو بس انتظار کرو حتی ٰ کہ خدا اپنا فیصلہ لے آئے۔‘‘خدا فاسدلوگوں کو ہدایت نہیں بخشتا ۔

[9:23] اے ایمان والو،اپنے والدین اوربہن بھائیوں کا بھی ساتھ نہ دو ،اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں ۔تم میں سے جو لوگ ان کا ساتھ دیتے ہیں وہ حد سے بڑھنے والے ہیں ۔

[9:25] خدا نے اکثر مواقع پر تمہیں فتح عطافرمائی ہے ۔لیکن حنین کے دن تم اپنی زیادہ تعداد پربہت زیادہ فخرمند ہوگئے تھے ۔چنانچہ یہ تمہارے ہرگز کچھ کام نہ آئی،اور وسیع زمین تمہارے لیے اسقدر تنگ ہوگئی کہ تم پسپا ہوکر بھاگ نکلے ۔