Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:26 — آخری انتباہ(براءة)

خدا نے اپنے پیغمبر اور مومنوں پر سکینت نازل فرمائی ۔اور اس نے غیر مری سپاہی بھیجے ؛اس طرح اس نے سزا دی ایمان نہ لانے والو ں کو ۔یہ بدلہ ہے کافروں کےلئے ۔

[9:25] خدا نے اکثر مواقع پر تمہیں فتح عطافرمائی ہے ۔لیکن حنین کے دن تم اپنی زیادہ تعداد پربہت زیادہ فخرمند ہوگئے تھے ۔چنانچہ یہ تمہارے ہرگز کچھ کام نہ آئی،اور وسیع زمین تمہارے لیے اسقدر تنگ ہوگئی کہ تم پسپا ہوکر بھاگ نکلے ۔

[9:27] آخر کار ،خدا جس کو چاہے بخش دیتا ہے ۔خدا معاف فرمانے والااور نہایت رحم کرنیوالا ہے۔